ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹک میں غیر اخلاقی پولس گیری جاری : طالبات پر حملہ کئے جانے کے الزام میں مبینہ طور پر سنگھ پریوار کے دو لوگ پوکسو کے تحت گرفتار

کرناٹک میں غیر اخلاقی پولس گیری جاری : طالبات پر حملہ کئے جانے کے الزام میں مبینہ طور پر سنگھ پریوار کے دو لوگ پوکسو کے تحت گرفتار

Sun, 21 Nov 2021 19:16:51    S.O. News Service

مڈکیری:21؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کرناٹکا میں غیر اخلاقی پولس گیری کے نام پر قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے اور اقلیتوں پر حملہ کرنے  کا سلسلہ جاری ہے،تازہ معاملہ ضلع کورگ میں پیش آیا ہے جس میں برقعہ کے نام پر طالبات پر حملہ کرتےہوئے  وڈیو وائرل کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ شنیوار سنتے پولس نے معاملے پر کاروائی کرتےہوئے  پوکسو ایکٹ کے تحت   دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کا تعلق مبینہ طور پر سنگھ پریوار سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق گرفتار شدگان کی شناخت مقامی مکین پرجول اور کوشیک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  پولس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دیگر افراد کو بھی جلد تحویل میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ  کورگ کے سوموار پیٹ  میں جمعرات کو واردات پیش آئی تھی  جس میں 40 لوگوں کی ایک گینگ نے شنیوار سنتے میں واقع پی یو کالج کے پہلے سال کی دو طالبات پر حملہ کیاجس پر ایک طالبہ کے والد نے پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی کہ  اس کی بیٹی اور اُس کی سہیلی پر برقعے کے معاملے کو لے کر  سنگھ پریوار کے چالیس سے زائد غنڈوں  نے حملہ کیا ہے۔  والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اُس کی سہیلی کو ایک کمرے میں بند کیا گیا، پھر اُن دونوں کی پیٹائی کی گئی، اُنہیں  گالیاں دی گئی اور زدوکوب کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سنگھ پریوار کے غنڈوں کے حملے میں برقعے کو بھی پھاڑ دیا گیا ہے جبکہ دونوں طالبات کو زخمی حالت میں کوڈلی پیٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اس معاملے کی ایک وڈیو کلپ بھی وائرل ہوگئی ہے۔

 شنیوارسنتے کے پی ایس آئی پرشیوامورتی نے بتایا کہ معاملے کو لے کر دو لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وائرل وڈیو کی جانچ کی جارہی ہے  جس کی بنیاد پر مزید لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا۔


Share: